fbpx

سندھ میں کورونا کی شرح ایک ہفتے کی بلند سطح پر، کراچی میں 25 فیصد کے قریب آگئی

Sindh Corona Rate

Sindh Corona Rate

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 25 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 7783 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1932 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے مثبت کیسز کی شرح 24.82 فیصد رہی۔

ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.34 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کے مثبت کی شرح 1.87 سے بڑھ کر3.40 فیصد ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ سندھ بھر میں مجموعی طورپرکورونا کی شرح ایک ہفتے میں بلند ترین 12.74 فیصد رہی، صوبے میں 18112 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2308 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 7 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔