سندھ میں عید پر ویکسینیشن سینٹرز کتنے دن بند رہیں گے؟

Vaccination Centers

Vaccination Centers

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ میں ویکسینیشن سینٹر کل بروز جمعرات سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کل سے 15 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب میں ویکسینیشن سینٹر عید اور اگلے روز بند رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں ڈبل شفٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلے کے مطابق عیدالفطر کے بعد ویکسینیشن سینٹرز صبح 8 تا رات 8 تک کھلے رہیں گے۔