سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی کا شہر میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو خراج تحسین

Sindh Football Welfare Association

Sindh Football Welfare Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سلیم خمیسانی نے شہر کراچی میں قیام امن اور منفی سرگرمیوں کے خاتمے لئے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا بے مثال کارنامہ قرار دیتے ہئے کہاکہ ہے افتخار شالوانی شہر کراچی کے پہلے کمشنر ہیں جنہوں نے شہر کراچی میں کھیلوں کے میدانوں کو نہ صرف آباد کیا بلکہ کھیل اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محمد سلیم خمیسانی نے کہا کہ شہر کراچی میں امن کے قیام کا سہرا جہاں ہمارے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاشوں کا ثمر ہے وہیں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے والوں کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا الحمد اللہ آج ہمارا شہر امن کا گہوارہ ہے اس میں ہمارے کھلاڑیوں کا بھی کردار شامل ہے محمد سلیم خمیسانی نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی خدمات کے اعتراف میں “کمشنر کراچی SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کے شاندار انعقاد پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور سیکریٹری اسپورٹس و نوجوانان امور حکومت سندھ اختر حسین بگٹی کی کاوشوں سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔