سندھ حکومت کے حکم پر کیے گئے پولیس افسران کے تبادلے غیر قانونی قرار

DIG Khadim Hussain Rind

DIG Khadim Hussain Rind

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار دے دیئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے سے متعلق جبران ناصر کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسران کے تبادلوں میں سندھ پولیس ایکٹ کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئی جی سندھ سے مشاورت کے بغیر افسران کا تبادلہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت افسران کے تبادلے کے لیے آئی جی سندھ سے مشاورت کی پابند ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دونوں پولیس افسران کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔