سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان

Usman Buzdar

Usman Buzdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن ہو گا۔

پنجاب میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔ 24 مارچ سے 6 اپریل تک عوامی مقامات بند رہیں گے تاہم روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 242 ہے۔ غریب طبقے کے لئے امدادی پیکج کا اعلان جلد ہو گا۔