سندھ بھر میں درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

Shrines

Shrines

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث سندھ بھر میں درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال کی صدارت میں محکمہ اوقاف کا اجلاس ہوا جس میں درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات،درگاہیں کل 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گی۔

خیال رہے کہ 4 روز قبل ہی محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔