سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کی اراکین کونسل کو عیدالضحی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ

Briefing

Briefing

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت بلدیہ شرقی کی کونسل کے تیرھویں اجلاس کی پہلی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پوائنٹ آف آرڈر پرڈاکٹر ندیم کی جانب سے پیش کردہ کشمیری بھائیوں سےاظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کی مذمت کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گءجبکہ گزشتہ اجلاسوں کی روئیداد کی توثیق کی قرار داد،چئیرمین ایڈورٹائزمنٹ کمیٹی تنزیل بن عبدالر ¶ف کی بریفنگ کے بعد شاپ بورڈز ودیگر کی قرار دادیں منظور کی گئیں اجلاس میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے اراکین کونسل کو عیدالضحی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر اعتراضات سامنے آئے جبکہ بورڈ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور نے کہا کہ آلائش آپریشن کی نگرانی پر چئیرمینز،وائس چئیرمینز معمور ہونگے جو بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ خدمت کے جذبے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف احتجاج کرنے کے ساتھ راست اقدام کرنے پر مجبور ہونگے۔

انہوں نے نالہ صفاءکے حوالے سے تیز کام کرنے کا کہا اور کہا کہ متوقع برسات میں بہترین کام کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ برسات کی صورت میں عیدالضحی آپریشن کو متاثر نہ ہونے دینے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے کے رکھے وائس چئیرمین عبدالر ¶ف خان نے عیدالضحی آپریشن اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے مشورے دینے کے ساتھ کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بہتر امور کی انجام دہی کویقینی بنانے کیلئے کام کرے منتخب نمائندگان کی معاونت انہیں حاصل رہے گی اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی نے اس موقع پر کہا کہ کچرے کو اٹھانے، ٹھکانے لگانے سمیت عیدالضحی پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو اپنا ہر صورت کردار نبھانا ہوگا اگر بورڈ ناکام رہا تو اس سے جان چھڑانے کا مطالبہ کریں گے اجلاس میں نالہ صفاءکے حوالے سے بریفنگ دینے کے ساتھ چئیرمین بی اینڈ آر کمیٹی جاویداحمد نے ترقیاتی کاموں میں تعطل کے حوالے سے کونسل کو بریفنگ دی اجلاس میں اراکین کونسل نے بھرپور طور پر بحث میں حصہ لیا اجلاس میں میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ، ایس ای ایم اینڈای مبین شیخ، ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی و دیگر افسران موجود تھے.۔