سندھ: آج سے کاروبار رات 8 بجے تک کھلا رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

Market

Market

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورینٹس کو رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور سروس کی اجازت ہوگی، جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، پارکس، امیوزمنٹ پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جم، انڈور گیمز اور اوپن ایریا میں کھیلوں کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کھلی فضا میں شادی کی تقاریب میں 150 مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کے دن بند رہے گی، صوبے میں مزارات، سنیما اور تھیٹرز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے جب کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رہے گی۔