گلوکار عاطف اسلم کی بیگم سارہ کو ان کا میوزک پسند نہیں

Atif Aslam

Atif Aslam

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم نے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ سارہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری مصروفیت کے حوالے سے وہ کبھی شکایت نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سارہ سے اس لئے شادی کی کیونکہ اسے میرا میوزک پسند نہیں تھا اور اس نے میری شہرت نہیں بلکہ مجھے دیکھ کر شادی کیلئے ہاں کہی۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے چند دوستوں کے علاوہ کبھی اسے کسی سے نہیں ملایا نہ کبھی یہ کہا کہ میری گرل فرینڈ ہے، میں مشہور تھا اور نہیں چاہتا تھا کہ کوئی سکینڈل بنے اورکوئی مسئلہ ہو، میری اہلیہ بہت خوبصورت انسان ہے۔