گلوکار عاطف اسلم دوسری مرتبہ والد بن گئے

Atif Aslam

Atif Aslam

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم جن کی حالیہ دنوں کے دوران مقبولیت میں بڑھتی جا رہی ہے جبکہ کوک سٹوڈیو میں بھی ان کی دھاک بیٹھی ہوئی ہے اور ہر کوئی ان کے نت نئے گانے سننا چاہتا ہے، گلوکار کے گھر میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کی طرف سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے ہاں پیدا ہونے والا دوسرا بچہ بہت ہی پر سکون نیند سو رہا ہے۔

عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارا بھروانہ کے ہاں یہ دوسرا مہمان آیا ہے، انسٹا گرام پر عاطف اسلم نے لکھا کہ خواتین اور حضرات ہمارے گھر نیا مہمان آ گیا ہے، الحمد للہ۔

عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ زچہ بچہ دونوں ٹھیک ہیں، ہمیں اپنی دعائیں میں یاد رکھیں اور ایک چیز ماشاء اللہ کہنا نہ بھولیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار عاطف اسلم کی طرف سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے یا بیٹی کی۔

گلوکار کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکبادیں دیں۔