موجودہ صورتحال میں آن لائن کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنا کھیلوں کی تنظیموں کا مثالی کارنامہ ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

Awards Ceremony

Awards Ceremony

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ انشا اللہ جلد ہی کرونا وبا پر قابو اور کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی کمشنر آفس کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور ہمیشہ کرتا رہیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سرپرستی میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسپورٹس فار لائف کے اشتراک سے منعقدہ آل پاکستان آن لائن باسکٹ بال کوچنگ کورس کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر وقاص روشن ، کورس کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،کھیلوں کے معور سرپرست فیشن ڈیزانر ندیم احمد معاذ جی ، سابق ہاکی کوچ اخلاق احمد ،سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،کور س کے میڈیا کواردینٹر محمد ارشد ،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر آمنہ مختار ،حمیرہ صدیقی ،کورس کوارڈینٹر شہزاد قاضی ،غلام عباس جمال ،اسد عباس علی ،ماسٹر اصغر بلوچ اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ میں نے جب سے بحیثیت کمشنر منصب سنبھالا ہے ہمیشہ شہر میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اس حوالے سے اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں کا تعاون ہمیشہ شامل رہا انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کی عوام خصوصاً کھیل سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ شہر کراچی دنیا کا پر امن ملک ہے جس کا ثبوت گزشتہ 2سالوں سے شہر کراچی میں میراتھن اور یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد ہے کمشنر کراچی نے کہاکہ میں نے جب کمشنر شپ سنبھالی تو سب سے پہلے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کا وزٹ کیا اور اس دن کے بعد سے شہر میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے جب بھی مجھے موقع ملا میں نے فروغ کھیل میں تعاون کیا ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ COVID-19کے دوران STAY HOME STAY SAFEکے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے آن لائن باسکٹ بال کوچنگ کورس کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا اور پورے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں ،کوچز خصوصاً گرلز پلیئرز کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ باسکٹ بال کے قوانین سے آگاہی حاصل کریں کمشنر کراچی نے کہاکہ ان حالات میں ایسے کورسز کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بھی برقرار رکھ سکیں انہوںنے اسپورٹس تنظیموں سے درخواست کی کہ جب تک کرونا وبا کی صورت برقرار ہے وہ ایسے آن لائن کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھیں اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے KBBAکے صدر غلام محمد خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ غلام محمد خان نے موجودہ حالات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو کسی نہ کسی صورت میں جاری رکھا ہوا ہے تقریب سے SOAکے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،کورس کوارڈینٹر شہزاد قاضی ،غلام محمد خان ،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر آمنہ مختار نے بھی خطاب کیا غلام محمد خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو کھیلوں میں بے مثال خدمات پر 14اگست کو کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں کی جانب سے گولڈ میڈل دیا جائیگا غلام محمد خان کمشنر کراچی سے اپیل کی وہ اپنی کوششوں کے ذریعے مکمل SOP,sکے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرائیں تاکہ ہمارے کھیل کے میدان اور کورٹ آباد ہوں اور ہمارے نوجوان اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں تقریب کے اختتام پر کورس کے میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کئے۔