سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ: ملزم کو 4 سال قید، 5 ہزار جرمانہ

Arrested

Arrested

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) سوشل میڈیا پر عدلیہ کے اعلیٰ ججزاور اعلیٰ ترین افسران کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈہ کرنے، پوسٹیں چڑھانے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 4سال قید 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق احمد رانا نے فیس بک اور سوشل میڈیا پر عدلیہ کے اعلیٰ ججزاور اعلیٰ ترین افسران کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈہ کرنے، پوسٹیں چڑھانے والے ملزم زاہد ممتاز کو جرم ثابت ہونے پر 4سال قید 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔