سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز سے متعلق محمد زبیر کا ردعمل سامنے آ گیا

Mohammad Zubair

Mohammad Zubair

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سابق گورنر سندھ، ن لیگ کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ’میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔