سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع شرقی میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، معید انور

DMC East

DMC East

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع شرقی میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بورڈ سے معاہدہ اس لئے کیا تھا کہ صفائی ستھرائی کے معاملات بہتر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو و دیگر کے ہمراہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کے حوالے سے ضلع شرقی میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کریں سالڈ ویسٹ افسران بذات خود علاقوں کے دورے کر کے منتخب یوسی نمائندگان کی مشاورت سے صفائی ستھرائی کے امور بہتر کریں سالڈ ویسٹ افسران نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کو یقین دہانی کرواء کہ وہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر منتخب نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔