صومالیہ: وزیر اعظم کے جلسے پر بم حملہ

Bombing of Somalia's Prime Minister

Bombing of Somalia’s Prime Minister

صومالیہ (اصل میڈیا ڈیسک) صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری کے جلسے کے دوران بم حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 2 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل ملک کے جنوبی شہر میرکا میں وزیر اعظم حسن خیری کے جلوس سے خطاب کے دوران بم دھماکہ ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد وزیر اعظم خیری اپنے دورے کو منسوخ کر کے دارالحکومت موغادیشو واپس لوٹ گئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری طرف ملک کے وسطی حصے شابل میں آج دہشت گرد تنظیم الشباب کی طرف سے مقامی انتظامیہ کو ہدف بنا کر کئے گئے حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔