جنوبی افریقہ کی عدالت کا سابق صدر کو جیل واپس بھیجنے کا حکم

Jacob Zuma

Jacob Zuma

جوہانسبرگ (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی افریقہ کی عدالت نے سابق صدر جیکب زوما کو جیل واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 79سال کے جیک زوما صحت کی خرابی کی وجہ سے ستمبرسے پیرول پر رہا تھے۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کوکرپشن کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے اورعدالت سے تعاون نہ کرنے پرتوہین عدالت کے جرم میں 15مہینے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جیکب زوما نے سزا کیخلاف درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے 9 سال صدررہنے والے جیکب زوما نے جولائی میں گرفتاری پیش کی تھی جس کے بعد ان کے حامیوں نےاحتجاج کیا تھا جس کے دوران لوٹ مار اورتشدد کے واقعات میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔