جنوبی افریقہ میں وائرس کا پھیلاؤ بدستور زوروں پر

South Africa - Coronavirus

South Africa – Coronavirus

جنوبی افریقہ (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 افراد کے وائرس سے شکست کھانے والے سعودی عرب میں 2 لاکھ 38 ہزار وائرس کی زد میں آ چکے ہیں 24 ہزار 327 افراد کے ہلاک ہونے والے ہندوستان میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار ہو گئی، محض ایک دن 588 افراد ہلاک جبکہ 30 ہزار نئے کیسسز سامنے آئے ہیں۔

ایران میں کل 179 افراد وائرس کا نشانہ بنے اور اڑھائی ہزار میں وائرس کی نشاندہی ہوئی۔ ملک میں جانی نقصان 13 ہزار 211 جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

جنوبی افریقہ نے وائرس میں مبتلا انسانوں کی تعداد کے اعتبار سے برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہاں پر 2 لاکھ 99 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تو 4 ہزار 346 موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 افراد کے وائرس سے شکست کھانے والے سعودی عرب میں 2 لاکھ 38 ہزار وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں کل 3ہزار 163 افراد میں وائرس کا تعین ہوا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی۔

عراق میں کورونا سے کل 95 افراد کی اموات سے مجموعی جانی نقسان 3 ہزار 345 تک جا پہنچا، ملک میں 82 ہزار افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

مصر میں کورنا گراف میں گراوٹ کا مشاہدہ ہو رہا ہے، کل اس ملک میں ایک ہزار سے کم نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

خطہ افریقہ میں ابتک 13 ہزار 504 اموات اور 6 لاکھ 15 ہزار متاثرین کی اطلاعات ہیں۔