جنوبی کوریا پر حملے کا ارادہ فی الوقت ملتوی کر دیا ہے: شمالی کوریا

Kim Jong Un

Kim Jong Un

شمالی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے حکومت نے جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کاروائی کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔

یان ہاپ ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا۔

اس فیصلے کے بعد شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ سرحد پر نصب کیے گئے اپنے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانا شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے یہ لاؤڈ اسپیکر جنوبی کوریا کے خلاف پراپیگنڈے کی غرض سے گزشتہ ہفتے لگائے گئے تھے۔

حالیہ ہفتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دھمکیوں کے تبادلے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم مبصرین کے مطابق اب اس میں کمی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔