جنوبی وزیرستان، چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے میں پاک فوج کا اہلکار شہید

Pak Army

Pak Army

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے میں پاک فوج کا اہلکار شہید ہو گیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں چیک پوسٹ کے قریب سڑک کنارے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا دھماکا کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیوں سے ہمارے اس عزم کو مزید تقویت ملے گی۔