جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک گرفتار

Security Forces

Security Forces

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11، 12 اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں تین چاردہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طورپرکوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موثرکارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا، دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک ضیاء الدین شہید ہوگیا۔ گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کرچکے تھے۔

آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔