جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

South Waziristan

South Waziristan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 لگا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، گاڑیوں پر کالے شیشے کے استعمال پر پاپندی عائد ہو گی۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان کا بتانا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔