جنوبی وزیرستان: آپریشن کے دوران فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

Pak Army Soldiers

Pak Army Soldiers

جنوبی وزیرستان (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جن میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے۔