جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید

Imran Ali, Atif Jahangir, Anis-ur-Rehman, Aziz

Imran Ali, Atif Jahangir, Anis-ur-Rehman, Aziz

جنوبی وزیرستان (اصل میڈیا ڈیسک) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہو گئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔ شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑ جواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔