جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید

Security Forces

Security Forces

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سینائی نارائے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جنید شہید ہوگیا جبکہ 20 سالہ شہید جنید کا تعلق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔