fbpx

خلا کی خوشبو کیسی ہوتی ہے؟ ناسا نے خلا کی خوشبو والا پرفیوم تیار کر لیا

Perfume

Perfume

زمین پر رہنے والے لوگوں کو ہمیشہ ہی اس بات پر تجسس ہوتا ہے کہ خلا کیسی ہے، وہاں کی خوشبو کیسی ہے؟ اور وہ خلا باز کے تجربے کو خود بھی محسوس کرنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے لوگوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا پرفیوم تیار کرلیا ہے جس کی خوشبو خلا جیسی ہے۔

یہ پرفیوم خلا بازوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ جلد ہی عوام کو بھی میسر ہوگا اور وہ یہ جان سکیں گے کہ خلا کی فضا اور ماحول میں کیسی خوشبو آتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پرفیوم ‘Eau de Space’ کیمیا دان اسٹیو پیئرس نے تیار کیا ہے جب کہ انہیں ناسا نے خلا کی خوشبو بنانے کے لیے 2008 میں پیشکش کی تھی۔

خلا کی خوشبو کے حوالے سے ایک خلاباز پیگی وٹسن نے بتایا ہے کہ خلا میں ایسی خوشبو آتی ہے جیسے گولی چلنے کے فوراً بعد آتی ہے اور یہ خوشبو کسی جلی ہوئی چیز کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔

‘Eau de Space’ پرفیوم بنانے والے کیمیا دان اسٹیو پیئرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خوشبو کو بنانے کے لیے متعدد خلابازوں کی رائے جانی جنہوں نے انہیں خلا کی خوشبو کی تفصیل بتائی۔

‘Eau de Space’ پروڈکٹ کے منیجر میٹ رچمنڈ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ خوشبو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی سیکھنے میں مزید دلچسپی پیدا کرے گی۔