اسپین: دارالحکومت میڈرڈ میں دھماکہ

Spain Police

Spain Police

میڈرڈ (اصل میڈیا ڈیسک) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے مرکز میں ایک عمارت میں شدید دھماکہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اسپین کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے میڈرڈ کے مرکز ی محلّے پیرٹو ڈے ٹولیڈو کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں دھماکے کی وجہ سے عمارت کی بالائی منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق دھماکے میں کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں اور اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کی ہوئی گاڑیوں میں سے زیادہ تر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور ہیلتھ ٹیموں نے علاقے کو سکیورٹی زون میں لے لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق متاثرہ عمارت کے پہلو کی عمارتوں میں ایک اولڈ ہاوس اور کلیسا واقع ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق دھماکہ قدرتی گیس کی وجہ سے ہوا ہے۔