اسپین اور بعض دیگر مغربی ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ میں سرعت سے اضافے کا رحجان

Coronavirus

Coronavirus

اسپین (اصل میڈیا ڈیسک) عام وبا سے عالمی سطح پر ہلاکتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، کل شام تک دنیا بھر میں 8 لاکھ 41 ہزار 486 افراد اس مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ہیں تو 24 ملین 9 لاکھ 20 ہزار اس کی زد میں آئے ہیں۔

ایک لاکھ 85 ہزار 901 جانی نقصان اور 60 لاکھ سے زائد مصدقہ مریضوں کی نشاندہی ہونے والے متحدہ امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میژر اینڈ ایوالوایشن کی جانب سے کل تجدید کردہ ماڈل کے مطابق ملک میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد ماہ دسمبر تک 3 لاکھ 17 ہزار تک جا پہنچ سکتی ہے۔

برازیل میں ایک دن میں 855 اموات کے بعد مجموعی جانی نقصان 1 لاکھ19 ہزار 594 جبکہ متاثرین کی تعداد 43 ہزار کے اضافے سے 38 لاکھ 13 ہزار تک ہو گئی ہے۔

میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 552 مزید ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 63 ہزار 146 جبکہ ملک میں مصدقہ مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار ہے۔

وبا کے یورپی مرکز برطانیہ میں ابتک مہلک وائرس نے 41 ہزار 486 جانیں لی ہیں تو 3 لاکھ 32 ہزار افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

ارجنٹائن میں جانی نقصان 8 ہزار 129، چلی میں 11 ہزار 132 جبکہ بولیویا میں 4 ہزار 791 ہے۔

اسپین میں گزشتہ سات دنوں میں 129 اموات رپورٹ ہونے سے مجموعی جانی نقصان 29 ہزار 11 ہو گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 779 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

آسڑیلیا میں ابتک 601 افراد وائرس کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں تو ملک میں 26 ہزار کے قریب افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔