اسپیکر اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر کارروائی کا فیصلہ

Asad Qaiser

Asad Qaiser

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے 4 فروری کے اجلاس میں ناخوشگوار معاملے کا نوٹس لے لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور اس معاملے پر 8 فروری کو اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بطور کسٹوڈین ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے، حزب اقتداریا اختلاف کے ہر رکن پر قومی اسمبلی کےقواعدکو ماننے کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 فروری کو ایوان میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔

اسپیکر نے واقعے کی جانچ پڑتال اورسخت کارروائی کرنے کے لیے اجلاس کی کارروائیوں کاریکارڈ طلب کرلیا ۔