کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہتر اقدام ہے نوجوانوں کے تعاون سے میدانوں کو آباد کرینگے۔ فہیم خان

DMC Korangi Sports Festival

DMC Korangi Sports Festival

کراچی : میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہتر اقدام ہے نہ صرف ذہنی و جسمانی نشو نماء بلکہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی مدد گار اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا موثر ذریعہ ہے ،ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے مواقع فراہم کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون اپنے دفتر میں اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام بلدیہ کورنگی و ضلعی انتظامیہ کورنگی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020ء کے چیف کوارڈینٹر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں فیسٹیول چیئر مین میڈیا کمیٹی محمد ارشد ،PWDشوٹنگ بال ٹیم کے کپتان اعجاز احمد قریشی شامل تھے۔

اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے سلمان حیدر ،واثق ظفر ،شہاب جلیس ،عبدالکریم ،عمران انوری اور دیگر بھی موجود تھے ،غلام محمد خان نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو اسپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا انہوںنے بتا یا کہ پہلے مرحلے میں 24اکتوبر سے 3ایونٹ جن میں کرکٹ ،فٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد ضلع کورنگی میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو فعال اور اسے آباد کرنا ہے میونسپل کمشنر فہیم خان نے کہاکہ کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کو کامیاب بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی ہر ممکن اقدامات کرے گی اس موقع پر انہوںنے کہا کہ فیسٹیول کے ایونٹ کے مقامات پر تیاریاں جاری ہیں گرائونڈ کے اطراف صفائی وستھرائی اور رشنی کے مثالی انتظامات کئے جائیں گے ۔غلام محمد خان نے فہیم خان کو میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنی اور ضلع کورنگی کے اسپورٹس آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔