سری لنکا سے عبرتناک شکست کے باجود پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

Pakistan

Pakistan

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) سری لنکا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

گرین شرٹس کے 7935 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ 4353 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ 4720 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے،اس کے بعد ٹاپ 10میں بھارت چوتھی، آسٹریلیا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹی، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر کی سری لنکن ٹیم نے عالمی نمبر ون پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔