اسٹیل ملز کے ملازمین و مزدورں کے مسائل کو حل کریں گے، اعظم خان سواتی

Azam Khan Swati

Azam Khan Swati

کراچی : وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے اقدمات کر رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے پاکستان کے مالی طور پر کمزور طبقے کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے، وفاقی حکومت کے تاریخی کاموں کے دور رس نتاءج آئیں گے جس سے عوام کو فوائد حاصل ہونگے، تحریک انصاف اسٹیل مل کی بحالی اور تما م ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیئے جدوجہد کو ہی واحد ذریعہ سمجھتی ہے اور اسٹیل مل کی بحالی کے لیئے کام کر رہے ہیں ، ریٹائرڈ ملازمین قوم کے محسن ہیں ان کے واجبات کی ادائیگی کی جائےگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر فیڈریشن سندھ کے چیئرمین سید بھاشانی شاہ سے گفتگو کے دوران کیا، وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کررہی ہے اور بہت جلدحکومت کی مزدور دوست پالیسیوں سے ملک کے مزدوروں کے حالات میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت تمام مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ماضی کی حکومتوں کی عدم توجہ کی وجہ سے اسٹیل ملز بحرانوں کا شکار ہوئی ، دور حاضر میں ریٹائرڈ ملازمین کے علاوہ حاضر سروس ملازمین آج شدید مہنگائی کے دور میں اپنی بقاء کی جنگ لڑ نے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری میں شدید اضافہ ہوا جس نے پورے ملک کے مزدور طبقے کو مسائل سے دوچار کردیا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لاک ڈاءون کی وجہ سے مزدور شدید مشکلات کا شکار ہیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام اور دیگر ریلیف پیکج سے مزدورں کو ریلیف اور نقد رقم ملی جس سے ان کی مد دہوئی،گفتگو کے دوران سید بھاشانی شاہ کا کہنا تھا کہ مزدورو طبقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی کوششیں کر رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف مزدور طبقے کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے لیئے حکمت عملی بنا رہی ہے اور ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے ایک عام انسان کی زندگی میں معاشی تبدیلی آئے گی۔