میری جدوجہد اپنے ملک اور اس کے مستقبل کے لئے ہے: صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میری جدوجہد اپنے ملک اور اس کے مستقبل کے لئے ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول میں منعقدہ ‘ ایک لاکھ نئے اراکین پروگرام’ سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کو دہشت گردی، دباو اور اقتصادی ہتھکنڈوں سے ہدف بنانے والوں کا مقصد ہمارے پروقار و مصمم موقف کو متزلزل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کا مسئلہ نہ تو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ہے نہ ہی طیب ایردوان ان کا مسئلہ ہماری ملت ہے۔ ان کا مسئلہ زمین سے لے کر حکومت تک ترکی کا وجود ہے۔ یہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور طیب ایردوان کو ہدف دکھا کر اصل میں ترکی کو اسیر بنانا چاہتے ہیں۔ یہ ترکی سے گھٹنے ٹکوانے کے لئے ہر ہتھکنڈہ آزما رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش طیب ایردوان کے عروج کی کوشش نہیں ملک کے روشن مستقبل کی کوشش ہے اور اس بات کو ہر صاحب عقل و فکر جانتا ہے۔

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے اس بیان کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہ” ہمارا مسئلہ ترک ملت سے نہیں ایردوان سے ہے۔ ایردوان کو اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے” صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “ماکرون تمہارا تو یوں بھی وقت کم رہ گیا ہے۔ تم تو اقتدار سے جانے والے ہیں۔ میں نے چند سال قبل ایک ٹیلی فونک ملاقات میں تمہیں کیا کہا تھا؟ یاد کرو میں نےکہا تھا کہ دیکھو تمھیں تاریخ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے پہلے تاریخ کو جانو اور ترکی کو تاریخ کا درس دینے کی کوشش مت کرو۔

ہم آپ کو الجزائر سے پہچانتے ہیں۔ ایک ملین الجزائریوں کو آپ لوگوں نے مارا، روانڈا کے 8 لاکھ شہریوں کو آپ نے قتل کیا۔ ہم آپ کو لیبیا سے پہچانتے ہیں۔ لیبیا کے ہزاروں باشندوں کے قاتل آپ ہیں۔ آپ ہمیں انسانیت کا درس دینے کے اہل نہیں ہیں۔ ہم عثمانیوں کی حیثیت سے جب ان علاقوں میں پہنچے تو اپنے ساتھ امن و امان لے کر گئے۔ ہم وہاں انسانیت لے کر گئے۔ تم پہلے ان سب کو جانو”۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “اصل بات یہ ہے کہ یہ ان باتوں کو ہضم نہیں کر پا رہے اس لئے سیخ پا ہو رہے ہیں”۔