انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے تحت ملک بھر کے تمام اضلاع و ڈویژن میں آگہی کشمیر مہم کا آغاز

Anjuman Talaba Islam Karachi

Anjuman Talaba Islam Karachi

کراچی (پ۔ر) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر عبدالسلام اعوان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے پارلیمان اور حکمرانوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کا مقدمہ بہادری سے لڑیں گے، ہمیں بیانات سے آگے جانا ہوگا،چاہیے تو یہ تھا کہ وزیر اعظم پاکستان مظفرآباد آزاد کشمیر میں کل جماعتی قومی کانفرنس کا انعقاد کرتے اور بھارت کو قوم یکجہتی کا پیغام دیتے، اپوزیشن سے میثاق آزادی کشمیر پر حلف لیتے اور عوام کو واضح لائن آف ایکشن دیتے، گزشتہ ایک سال سے بھار ت سے جس دوستی کا راگ الاپہ گیا اس نے قوم کو حکومت کے موجودہ اقدامات کا غیر موثر تاثر لینے پر مجبور کردیا ہے۔

ہم حکومت اور پارلیمنٹ سے یہ سننا چاہتے ہیںکہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور پاکستان میں جاری ہر دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ہے، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی نے آگہی کشمیر مہم کا آغاز کردیا ہے، ہم چاہتے ہیںکہ قوم کے بچے بچے کو کشمیرکی تاریخ اور اس کی اہمیت اور پاکستان کی شہ رگ کے معنی و مفہوم کا مکمل طور پر ادراک ہو، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستا ن نا مکمل ہے، تاریخ کے اوراق آج بھی کشمیر، جوناگڑہ، پوربندر، گجرات، گرداس پور، فیروزپور، مہاجرین تحریک آزادی پاکستان کے لہو سے تر ہیں، انجمن طلبہ اسلام پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے اراکین سے مشاورت کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر عبدالسلام اعوان نے کہا کہ عالمی سامراج کے سامنے سینہ سپر ہونے کی ضرورت ہے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم دنیا کی آنکھ سے اوجھل کئے جارہے ہیں، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے بھرپور استعمال کی ضرورت ہے۔

انجمن طلبہ اسلام کراچی سے کشمیر تک بھرپور سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر چکی ہے، انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ اسکول ، کالجز اور جامعات کے طلبہ تک کشمیر کاز کو لے کر جا رہے ہیں، کشمیر پر بنیادی لٹریچر کی کمی ہے، طلبہ کو مطالعہ پاکستان میں کشمیر کی مختصر اور غیر موثر تاریخ بتائی جاتی ہے، انجمن طلبہ اسلام کے تحت ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، انٹرنیشنل فورم پر کشمیر کے حوالے سے حقائق پہنچائے جا رہے ہیں،انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے تحت ملک بھر کے تمام اضلاع و ڈویژن میں آگہی کشمیر مہم کا آغاز، اسکول و کالجز میں آگہی سیمینار منعقد کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کر چکے ہیں، مرکزی سرکولر اور مرکزی پیغامات ملک بھرمیں ڈویژن و اضلاع کے ذمہ داران مقامی شاخوں اور سیمینارز میں پڑھ کر سنائیں گے اور طلبہ کو تحریک آزادی پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر سے روشناس کروائیں گے۔