سوڈان کی خود مختار کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت

Sudan Autonomous Council

Sudan Autonomous Council

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان کی خود مختار کونسل نے سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرنے ہوئے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں سوڈان کی خود مختار کونسل کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت پر حملے ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

خود مختار کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے حملوں کا نوٹس لے اور خطے کو بدامنی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا سدباب کیا جائے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں الریاض اور جازان بیلسٹک میزائل حملے کئے تھے۔ تاہم عرب اتحاد اور سعودی عرب کے محکمہ دفاع نے ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا تھا۔