شوگر اسکینڈل: نیب نے پنجاب کے ایک اور وزیر کو طلب کرلیا

NAB

NAB

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) شوگر اسیکنڈل میں حکومتی شخصیات کی طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے شوگر اسکینڈل میں پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کو طلب کرلیا ہے اور انہیں 4 مئی کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکا تحقیقاتی ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی اور اس سلسلے میں انہیں 2018 تا 2019 شوگر سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ محسن لغاری سے شوگر ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا کارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ ہفتہ کین کمشنر اور چیف سیکرٹری آفس کا دورہ کرکے ریکارڈ حاصل کیا ہے جب کہ ‎پنجاب میں شوگر ملوں کو دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

‎واضح رہے کہ ‎سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ اور میاں اسلم کو بھی نیب نےطلب کررکھا ہے اور ان تینوں شخصیات کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

نیب شوگر اسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کر رہا ہے۔