fbpx

سکھر میں پولیس مقابلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Police

Police

سکھر (اصل میڈیا ڈیسک) سکھر میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق سی ٹی ڈی گارڈن نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی اطلاع پر جعفر روڈ پر کارروائی کی تو دہشتگروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں مبینہ دہشتگرد زخمی ہو گئے۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

چوہدری صفدر نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد،کیلیں، نٹ بولٹ، بال بیرنگ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئیں ہیں۔

ہلاک مبینہ دہشت گردوں کی شناخت محب اور محمد انور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 2008 سے 2010 کے درمیان سیکیورٹی قافلوں اور چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھے۔