موسم گرما میں ان پھلوں کو غذا میں ضرور شامل کریں

Fruits

Fruits

پھل کو غذائیت سے مالامال سمجھا جاتا ہے اور روزانہ پھلوں کو غذا میں شامل کرنے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اللہ نے ہمیں ہر موسم کے اعتبار سے پھل عطا کیے ہیں جس کا استعمال کر کے آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، اسی طرح موسم گرما میں استعمال کرنے کے لیے ہمارے پاس بے شمار پھل ہیں جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اسے روزانہ کھانے سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہو جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو موسم گرما کے اعتبار سے ایسے پھلوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جسے روزانہ استعمال کر کے آپ کی جلد، بال اور صحت اچھی رہے گی۔

تربوز

موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اس کمی کو دور کرنے کے لیے تربوز کا استعمال کرنا نہایت ہی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تربوز کا استعمال کرنے سے آپ کا بلڈ پریشراور دل کی صحت بہتر ہوجاتی ہےاور یہ غذائیت سے مالامال ہوتا ہے۔

پپیتا

غذائیت سے مالامال پھل پپیتے میں ‘پیپین’ نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس سے صحت پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پپیتا کھانے سے جلد تروتازہ رہتی ہے جب کہ اسے روزانہ کھانے سے قوتِ مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

لیچی

ذائقے سے بھرپور پھل لیچی اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامن سی اور دیگر غذائیت سے مالامال ہوتی ہے جب کہ اس میں فائبر بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

موسم گرما میں روزانہ لیچی کا استعمال کرنا بہترین ہوگا۔

انناس

انناس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، موسم گرما میں انناس کا استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ اور نظام قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے۔

کیوی

کیوی وٹامن سی سے مالامال پھل ہے، کیوی کو روزانہ اپنی غذا میں شامل کرنے سے نیند، دل کی صحت، اور جلد بہترین ہوتی ہے۔