موسم گرما کی چھٹیاں ختم، سندھ کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع

Public School

Public School

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں جس کے بعد تدریسی عمل شروع ہوگیا۔

سندھ کے تمام سرکاری اسکول کھل گئے ہیں تاہم پہلے دن اسکولوں میں بچوں کی حاضری نسبتاً کم ہے۔

یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، اس سال چھٹیاں مئی اور جون میں دی گئی تھیں۔