’سندیسے آتے ہیں‘ سن کر سنیل شیٹھی آبدیدہ ہو گئے

 Sunil Shetty

Sunil Shetty

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی مشہور رئیلٹی شو ‘سپر ڈانسر’ چیپٹر 4 میں ’سندیسے آتے ہیں‘ گیت پر آبدیدہ ہو گئے۔

سنیل شیٹھی نے رئیلٹی شو میں شرکت کی جہاں بچوں نے مختلف گانوں پر ڈانس کیا جبکہ ایسے ہی پروگرام کا کلپ شوسل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنیل شیٹھی گیت ‘سندیسے آتے ہیں’ پر رقص کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

اداکار نے اس موقع پر کھڑے ہوکر بچے کو سیلوٹ بھی کیا اور ڈانس کی تعریف کی۔