سپریم کورٹ: الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل، قاسم سوری کی رکنیت بحال

Qasim Suri

Qasim Suri

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قاسم سوری کی رکنیت بحال کر دی۔

جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔

قاسم سوری کی جانب سے نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، علی محمد خان، قاسم سوری، شبلی فراز بھی سپریم کورٹ میں موجود تھے۔