صوابی کی عدالت میں اسلحے کے ساتھ داخل ہونیوالی دو خواتین گرفتار

Women Arrested

Women Arrested

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوابی میں کچہری میں اسلحے کے ساتھ داخل ہونیوالی دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملک کے اضلاع کی طرح خیبرپختونخوا میں خواتین اسلحہ لہرانے لگیں، ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کی عدالت میں دو خواتین اسلحے کے ساتھ داخل ہوئیں جنہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتار کی گئیں خواتین کی شناخت رشیدہ زوجہ لیاقت اور زرمینہ دختر امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ زرمینہ کا شوہر امان اللہ جیل میں ہے جس کی آج پیشی تھی، اور دونوں خواتین اس سے ملاقات کے لئے آئی تھیں، امان اللہ کی محمد ریاض نامی شخص کے ساتھ خونی دشمنی تھی، اور آج اس نے بھی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ دونوں خواتین کے پاس 29 گولیاں اور لوڈڈ اسلحہ تھا، جو ممکنہ طور پر قتل کے منصوبے میں استعمال کیا جانا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق زرمینہ نامی خاتون کے شوہر کے فریقین ریاض اور اس کے ساتھی جوڈیشل کمپلیکس شمانسور میں داخل ہوئے تو دونوں خواتین نے بھی اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم جب لیڈی پولیس اہلکار نے ان کی تلاشی تو انکشاف ہوا کہ دونوں کے پاس دو 30 بور پسٹل اور 29 گولیاں ہیں، جس پر موقع پر موجود ڈی ایس پی صوابی سٹی بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایچ او زیدہ انسپکٹر شفیع الرحمن نے لیڈی پولیس کانسٹیبلز کی مدد سے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا۔ خواتین کے خلاف ایس آئی اختر منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شیئرٹویٹش