شام: انتظامیہ اور روسی طیاروں کے حملے، 4 شہری ہلاک، 6 زخمی

Russian jets Attack

Russian jets Attack

شام (جیوڈیسک) میں بشار الاسد انتظامیہ اور روس کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون کے اندر واقع رہائشی علاقوں پر بھاری حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روسی طیاروں کے فضائی حملوں میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

شامی مخالفین کے ائیر کنٹرول ہوم کے مطابق اسد انتظامی فورسز نے صبح کے وقت ادلب ٹینشن فری زون کے علاقوں آریحا، مارت النعمان، دیر سنبل، تمانیہ ، حاما، سرمانیہ، لاحیہ اور ہاویجہ پر فضائی اور زمینی حملے کئے۔

کنٹرول ہوم کے مطابق روسی طیاروں نے بھی ادلب کی تحصیل خان شیخون پر فضائی حملے کئے۔

سول ڈیفنس کے ذرائع کے مطابق ان حملوں میں2 شہری مارت النعمان میں اور 2 شہری آریحا میں ہلاک ہو گئے ہیں۔