ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

Pakistan vs India

Pakistan vs India

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) آئی سی سی نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھ دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میبلورن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا آٹھواں ایڈیشن سولہ اکتوبر سےشروع ہوگا، آسٹریلیا کے سات شہر ایڈیلیڈ، برسبین،جیلونگ،ہوبارٹ،سڈنی،میلبورن اور پرتھ ان سنسنی خیز میچوں کی میزبانی کریں گے۔

سولہ ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپر پینتالیس میچز ہوں گے۔ پاکستان کے گروپ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دو کوالیفائر ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سیمی فائنلز ایڈیلیڈ اور سڈنی میں رکھے گئےہیں جبکہ فائنل تیرہ نومبر کو میلبورن میں کھیلاجائے گا۔آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔