حوثی ملیشیا صنعاء میں ہمارا سفارت خانہ فوری طور پر خالی کر دے: امریکا

حوثی ملیشیا صنعاء میں ہمارا سفارت خانہ فوری طور پر خالی کر دے: امریکا

صنعاء (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے حوثی ملیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعاء میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کو فوری طور پر خالی کر کے سفارت خانے کے یمنی ملازمین کو رہا کر دیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ “یمنی دارالحکومت میں مقامی ملازمین کی اکثریت […]

.....................................................

حوثیوں کے صنعاء سے عمران اور صعدہ گورنری پر بیلسٹک میزائل حملے

حوثیوں کے صنعاء سے عمران اور صعدہ گورنری پر بیلسٹک میزائل حملے

صنعاء (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے لیے تشکیل دیے گئے عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ کل منگل کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعاء سے عمران اور صعدہ گورنریوں پر دو بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل پائلٹ ترکی المالکی نے […]

.....................................................

یمن : سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 32 افراد ہلاک

یمن : سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 32 افراد ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) جنوبی یمن میں سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں بتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سرکاری افواج نے موخا بندرگاہ کے قریب ایک ساحلی قصبے پر قبضے کی کوشش کی۔ لڑائی میں بتیس افراد مارے گئے، جس میں آٹھ سرکاری اہلکار اور چوبیس باغی […]

.....................................................

یمن : حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 40 افراد ہلاک

یمن : حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 40 افراد ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مخا شہر کو تین ہفتے قبل حوثی باغی قبائل اور ان کے اتحادیوں سے حاصل کیا گیا تھا لیکن شہر کے جنوب مغربی علاقے تک محدود باغیوں سے پیر کی رات کو بھی لڑائی جاری رہی۔ ہلاکتوں کے اضافے کے باوجود حوثی […]

.....................................................

یمن : امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

یمن : امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 مشتبہ دہشتگرد مارے گئے۔ یمنی سکیورٹی ذرائع نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ امریکی ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے اس میں سوار چاروں مبینہ عسکریت پسند ہلاک […]

.....................................................

یمن: حوثی باغیوں نے صنعاء میں حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا

یمن: حوثی باغیوں نے صنعاء میں حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا

یمن (جیوڈیسک) یمنی حوثی باغیوں کی نام نہاد سیاسی کونسل نے ایک اور اشتعال انگیز قدم اٹھاتے ہوئے صنعاء میں عبدالعزیز بن حبتور کی سربراہی میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حکومت کی کابینہ میں 42 وزراء کو نامزد کیا گیا ہے جن کو اتحادیوں اور سابق صدر علی صالح کے […]

.....................................................

یمن : دو مختلف بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی

یمن : دو مختلف بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں ہونے والے دو حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی۔ حکام کے مطابق اسپتال میں داخل بیس زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ جس کے باعث ہلکاتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوجی تربیتی مرکز میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 26 فوجی ہلاک جبکہ 23 زخمی […]

.....................................................

یمنی شہر مکالا میں خودکش حملہ، 37 افراد ہلاک، 60 زخمی

یمنی شہر مکالا میں خودکش حملہ، 37 افراد ہلاک، 60 زخمی

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے جنوبی شہر مکالا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں سینتیس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملے میں پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں […]

.....................................................

یمن میں فریقین کے درمیان آج سے جنگ بندی کا آغاز

یمن میں فریقین کے درمیان آج سے جنگ بندی کا آغاز

صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں متحارب گروپوں کے درمیان آج سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ جنگ بندی کا اعلان قوام متحدہ میں یمن کے لیے خصوصی ایلچی اسماعیل شیخ احمد نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا مقصد 18 اپریل کو کویت میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں متحارب […]

.....................................................

یمن : سعودی اتحادی افواج کی بمباری، ہلاکتوں کی تعداد 119 ہو گئی

یمن : سعودی اتحادی افواج کی بمباری، ہلاکتوں کی تعداد 119 ہو گئی

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے مغربی صوبے حجہ کے بازار میں تین روز پہلے سعودی عرب اور اتحادی طیاروں کی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو انیس ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں 22 بچے شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی […]

.....................................................

یمن : سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 41 شہری ہلاک

یمن : سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 41 شہری ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کے فضائی حملوں میں 41 شہری ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حجہ صوبے میں ضلع مستبا کے مصروف بازار کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ طبی امدادی ادارے میڈیسنز سانز فرنٹیئرز کا کہنا […]

.....................................................

القاعدہ کی یمن میں اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق

القاعدہ کی یمن میں اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق

صنعا (جیوڈیسک) القاعدہ کی تنظیم نے یمن میں اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یمن میں القاعدہ کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں سینئر کمانڈر جلال بلیدی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ جلال بلیدی المر قشی کی گاڑی کو دو روز قبل یمن کے جنوبی صوبے […]

.....................................................

یمن : سعودی اتحادی افواج کی صنعا میں بمباری، 26 افراد ہلاک

یمن : سعودی اتحادی افواج کی صنعا میں بمباری، 26 افراد ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی فضائیہ کی بمباری میں چھبیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے طیاروں کی بمباری سے پولیس کے زیر استعمال عمارت تباہ ہو گئی ہے۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار شامل ہیں جو وہاں […]

.....................................................

اسامہ بن لادن کے سابق محافظ یمن میں انتقال کر گئے ہیں

اسامہ بن لادن کے سابق محافظ یمن میں انتقال کر گئے ہیں

صنعا (جیوڈیسک) اسامہ بن لادن کے سابق محافظ ناصر البحری طویل علالت کے بعدیمن میں انتقال کرگئے ہیں۔ یمن کے طبی ذرائع کے مطابق چالیس سالہ یمنی شہری ناصر البحری جنھیں ابو جندل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ہفتے کے روز جنوبی شہر المکلاکے ایک اسپتال میں انتقال ہوا۔ بحری اسامہ بن لادن […]

.....................................................

یمن :تازہ جھڑپوں میں10باغیوں سمیت 18 افراد ہلاک

یمن :تازہ جھڑپوں میں10باغیوں سمیت 18 افراد ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں جنگ بندی کے باوجود تازہ جھڑپوں اور فضائی حملے میں دس باغیوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے، یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقے میں […]

.....................................................

یمن : شادی کی تقریب پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہو گئی

یمن : شادی کی تقریب پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہو گئی

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں شادی کی تقریب پر ہونے والے حملے میں ہلاکتیں 130 ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ اور یمن کے مقامی طبی اہلکاروں نے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی قیادت والا اتحاد یمن میں حوثی باغیوں پر اس سال مارچ سے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس نے یمن […]

.....................................................

یمنی صدر منصور ہادی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

یمنی صدر منصور ہادی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

صنعا (جیوڈیسک) صدر منصور ہادی خصوصی پرواز کے ذریعے یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن پہنچے۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم خالد بحاح اور ان کی کابینہ نے صدر کا استقبال کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یمنی صدر عیدالاضحی عدن میں منائیں گے جس کے بعد وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس […]

.....................................................

صنعاء: سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری میں 15 افراد ہلاک

صنعاء: سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری میں 15 افراد ہلاک

صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک ریسکیو اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گذشتہ رات سعودی اتحادی طیاروں نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں میں 10 شہری بھی شامل ہیں۔ حملہ الفلاحی کے علاقہ […]

.....................................................

یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے، 20 بھارتی شہریوں سمیت 40 ہلاک

یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے، 20 بھارتی شہریوں سمیت 40 ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں حدیدہ پورٹ پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 20 بھارتی شہری اور باغی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی افواج نے حدیدہ پورٹ پر ایندھن کے اسمگلرز کی 2 کشتیوں کو فضائی کارروائی کا نشانہ […]

.....................................................

یمن: سعودی اتحادی فضائیہ کا تازہ حملہ ، 16 حوثی باغی ہلاک

یمن: سعودی اتحادی فضائیہ کا تازہ حملہ ، 16 حوثی باغی ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سعودی اتحادی فضائیہ کے تازہ حملوں میں سولہ حوثی باغی ہلاک تیرہ زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت صنعا میں اتحادی فضائیہ نے ال دائیلامی ائیر بیس سمیت باغیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ مرنے والوں میں اہم باغی ارکان بھی شامل ہیں ۔ ماریب صوبہ میں بڑی تعداد میں اتحادی […]

.....................................................

یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 5 جنگجو ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 5 جنگجو ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یمن کے جنوبی شہر مکالا کے ایک مکان پراس وقت ڈرون حملہ کیا جب القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ سے تعلق رکھنے والے جنگجو جمع تھے، ڈرون حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ جب کہ 5 القاعدہ […]

.....................................................

یمن: صنعا میں کار بم دھماکہ، 28 افراد ہلاک

یمن: صنعا میں کار بم دھماکہ، 28 افراد ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں کار بم دھماکے میں 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے میں حوثی رہنماوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول […]

.....................................................

صنعا میں اتحادی ممالک کی اندھا دھند بمباری، 5 افراد ہلاک

صنعا میں اتحادی ممالک کی اندھا دھند بمباری، 5 افراد ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) گزشتہ دو ماہ سے سعودی اتحادی ممالک کے طیاروں کی بمباری سے یمنی دارالحکومت صنعا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ تازہ بمباری میں شہر کے قدیم ترین حصے کو نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ بمباری میں پانچ افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات […]

.....................................................

یمن میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر سعودی بمباری سے 45 افراد ہلاک

یمن میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر سعودی بمباری سے 45 افراد ہلاک

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی سربراہی میں کارروائی کرنے والے اتحادی طیاروں کی یمنی فوجی ہیڈکوارٹرز پر تازہ بمباری سے کم از کم45 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر فوجی افسر اور جوان شامل ہیں۔ یمن کے میڈیکل ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعا کے وسط میں تحریر رہائشی علاقے […]

.....................................................
Page 1 of 3123