’ٹیکس چوری کے حوالے سے نیا نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے’

Shaukat Tareen

Shaukat Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کے مقدمات سالہا سال عدالتوں میں لٹکے رہتے ہیں اس لیے نیا نظام لانے کا فیصلہ کیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دانستہ ٹیکس چوری کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ وزیرخزانہ کی سطح پر ہوگا، اس میں سے ایف بی آر کا جو کردار بجٹ میں تجویز کیا ہے وہ بھی ختم کردیں گے۔