اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط پر ملک بھر میں تاجروں کا شٹرڈاؤن

Traders Strike

Traders Strike

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کرنے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ایف بی آر اور تاجروں میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا جس کے باعث ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کرنے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے 29 اور 30 اکتوبر کو شٹرڈاؤن کی کال دی گئی جب کہ تاجروں کی چھوٹی بڑی تنظیموں نے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔