ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بغیر نوٹس کارروائی کریں گے، شوکت ترین

 Shaukat Tareen

Shaukat Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندگان ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس ادا کر دیں، ٹیکس نہ دینےوالوں کے خلاف بغیرنوٹس کارروائی کریں گے،۔

قومی سیلز ٹیکس ریٹرن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کو ٹھیک کرنے آئے ہیں، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں ترقی ہوسکتی ہے، جرمنی میں جوشخص ٹیکس نہیں دیتا وہ ووٹ نہیں کاسٹ کرسکتا، ٹیکسوں کا نظام خود کار ہونے سے محصولات بڑھیں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس فیڈرل ڈومین میں آتا ہے، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، ٹیکسوں کا نظام آسان بنایا جا رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس دیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔

اب سب کو ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس بھی دینا پڑے گا، ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ٹیکس نا دہندگان تک پہنچیں گے، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ٹیکس نادہندگان ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس ادا کر دیں، ٹیکس نہ دینےوالوں کے خلاف بغیرنوٹس کارروائی کریں گے، اگر میں یہاں رہا تو ٹیکس ریفارمز کروں گا۔