ٹیلر پیری شوبز کیریئر کے آغاز میں معاشی تنگی کا شکار رہے

Tyler Perry

Tyler Perry

لاس اینجلس (اصل میڈیا ڈیسک) ہالی وڈ اداکار ٹیلر پیری نے کہا کہ انہیں شوبز میں کیرئیر کی شروعات کے دوران معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ جب شوبز میں آئے تو انہوں نے 10 سے 15سال تک بہت غربت دیکھی اور اس عرصے میں انہوں نے بہت محنت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جیب میں بعض اوقات ایک سکہ بھی نہیں ہوتا تھا اور انہیں لگتا تھا کہ وہ بالکل پاگل ہو جائیں گے تاہم لگن کے ساتھ مسلسل محنت کرنے سے آج ایسے مقام پر ہوں جس کا شاید میں نے کبھی خواب بھی نہ دیکھا ہو۔