پوری ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کی ذمے دار ہے: مصباح الحق

 Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

برمنگھم (اصل میڈیا ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارکردگی پر ٹیم کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، پوری ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کی ذمے دار ہے۔

برمنگھم میں پاکستانی میڈیا سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے گذشتہ چھ سیریز جیتی ہیں لیکن ایک سیریز ہارنے پر اتنی تنقید کی جا رہی ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی بینچ اسٹرینتھ ٹیم نے پاکستان کی فل اسٹرینتھ ٹیم کو شکست دی ہے جس کے نتائج پر کھلاڑی اور کوچز برابر کے قصور وار ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونی ہے۔