ٹیم مینجمنٹ عماد سے بھی عامر جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے، راشد لطیف

Rashid Latif

Rashid Latif

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ عماد وسیم سے بھی محمد عامر جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ سے تیسرے ٹوئنٹی 20 میں عماد کو نہ کھلا کر ان کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، عماد کا ٹیم میں کوئی بھی متبادل نہیں، دوسرے ٹی 20 میں بھی سب سے آخر میں ہی عماد کو گیند تھمائی گئی تھی، بیٹنگ میں بھی انھیں فہیم اشرف سے بھی نیچے بھیجا گیا، انھیں عزت دینا چاہیے، اس لیے نہیں کہ وہ سینئر پلیئر ہیں بلکہ اچھا پرفارم کرچکے ہیں، انھیں ویسا احترام نہیں مل رہا جس کے وہ حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ ان کے ساتھ ایسا سلوک کرے گی تو اس سے دوسرا عامر ہی تیار ہو گا۔